سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل کا اجلاس(آج) دوپہر پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا، کمیٹی کے چئرمین کا چنائو کیا جائے گا

اتوار مئی 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی اوورسیز پاکستانیز و انسانی وسائل کا اجلاس(آج) پیرکو ساڑھے گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینیٹر شاہین خالد بٹ، سینٹر نجمہ حمید، سینیٹر سردار محمد یعقوب ناصر، سینیٹر محمد صابر شاہ، سینیٹر مولوی فیض محمد، سینیٹر سسی پلیجو، سینیٹر سید محمد علی شاہ جاموٹ، سینیٹر چوہدری محمد سرور، سینیٹر محمد ایوب، سینیٹر اورنگ زیب خان ، سینیٹر نگہت مرزا، سینیٹر نصیب اللہ بازئی اور سینیٹر میر محمد یوسف بادینی شرکت کریں گے جبکہ اجلاس میں کمیٹی کے چئرمین کا چنائو کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :