سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس(آج) دوپہر پارلیمنٹ ہائوس میں ہوگا، چیئرمین کمیٹی کا انتخاب کیا جائے گا

اتوار 13 مئی 2018 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کا اجلاس(آج) پیر کو گیارہ بجے پارلیمنٹ ہائوس کے کمیٹی روم میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینیٹر آغا شہباز درانی، سینیٹر میر نعمت اللہ زہری سینیٹر ڈاکٹرغوث محمد خان نیازی، سینیٹر اشوک کمار، سینیٹر محمد طاہر بزنجو، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر عبدالرحمان ملک، سینیٹر رخسانہ زہری، سینیٹر روبینہ خالد، سینیٹر فدا محد، سینیٹر سجاد حسین طوری، سینیٹر میاں محمد عتیق شیخ اور سینیٹرثناء جمالی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین کا انتخاب کیا جائے گا۔