Live Updates

فاروق حیدر حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں،آزاد کشمیر کو صحیح معنوں میں بیس کیمپ بنائینگے‘بیرسٹر سلطان

کرنل نسیم نے باغ آزاد کشمیر میں نہیں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کا بھی ساتھ دیا ، کرنل نسیم کی عسکری ، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں

اتوار 13 مئی 2018 12:10

�اغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) صدر کشمیر پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمو د چوہدری نے کہا ہے کہ نواز شریف پاکستا ن کے لیے سیکیورٹی رسک بن چکے ،گارڈ فادر پورے ملک میں روتا پھر رہا ہے ، فاروق حیدر حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں ، نواز مودی مل کر کشمیریوں پر گولیاں برساتے رہے ، تحریک آزادی کشمیر کے خلاف سازشوں اور بیس کیمپ کے عوام کا حق ووٹ چوری کرنے پر نواز شریف دردناک انجام سے دو چار ہوا،باغ کے لوگ غیرت مند ہیں ،انہوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ جانے والوں کا ساتھ بھی نہیں چھوڑتے ،کرنل نسیم نے باغ آزاد کشمیر میں نہیں مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کا بھی ساتھ دیا ، کرنل نسیم کی عسکری ، سیاسی اور سماجی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ، اصل خراج عقیدت یہ ہے کہ کرنل نسیم کے مشن کی تجدید کرنی ہے ، کرنل نسیم کا مشن تعصب کی سیاست کا خاتمہ ،میرٹ کی بالا دستی ، بے سہارا لوگوں کا سہارا بننا تھا،آزاد کشمیر کو صحیح معنوں میں بیس کیمپ بنائینگے ،کرنل نسیم کا اور میرا پرانا ساتھ تھا،عمران خان نے جس طرح مستقل مزاجی کے ساتھ گارڈ فادر کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا،2018میں پاکستان کا وزیر اعظم عمران خان ہو گا، جس کے بعد آزاد کشمیر میں بھی مثبت تبدیلی آئیگی ، عدم اعتماد ،اسمبلی ٹوٹنے ، کشمیر کونسل کے خاتمے کی باز گشت ہے ، فاروق حیدر ہم سے بھی جلدی میں ہیں وہ حکومت یا تو کرنا نہیں چاہتے یا کر نہیں سکتے ، فاروق حیدر کے دن گنے چنے ہیں ، کرنل نسیم کا ادھورا مشن میں پورا کرونگا ، خواہ وہ تعلیم ،صحت ،سکول،تعمیر وترقی ،یونیورسٹیوں کا قیام ہو،ماضی میں بھی ادارے دیے اور آئندہ بھی دیں گے، باغ کو پسماندہ رکھنے کی کوشش کی گئی ،نواز شریف نے سازش کر کے آزاد کشمیر میں حکومت بنائی ، نواز شریف کا حشر کشمیریوں سے غداری کی وجہ سے ہوا ، نواز شریف ساری عمر کے لیے نا اہل ہو گیا ہے ،ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے سابق وزیر تعمیرات عامہ کرنل (ر) راجہ محمد نسیم خان کی دوسری برسی و جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،جلسہ عام سے مرکزی سینئر نائب صدر خواجہ فاروق،بیگم امتیاز نسیم ،راجہ خورشید، راجہ وقاص نسیم ،راجہ جلیل،صداقت حیات،راجہ مسعودالرحمن ایڈووکیٹ، راجہ کفیل ،صدر پریس کلب باغ راجہ عبدالحفیظ،صدر انجمن تاجران حافظ طارق،الحاج راجہ نور محمد ،بشارت بادشاہ،سردار طاہر اکبر،اشفاق گردیزی،راجہ حفیظ الرحمن ایڈووکیٹ ،ساجد عباسی،راجہ مظہر وحیدایڈووکیٹ،راجہ محمد اشرف ، چیئرمین روشن،عاشر شجاع،صبائ شمشاد ایڈووکیٹ،سوہانسیم،راجہ امتیاز ایڈووکیٹ،راجہ عبدالقدیر،راجہ ذوالفقار علی،راجہ خلیل،راجہ فاروق عظیم،سبیل چغتائی،شعیب بیگ،ذیشان نقوی ،چیئرمین صدیق، لطیف منہاس ،ڈاکٹر جہانگیر ، راجہ آفتاب اعجاز ، رانا سرفراز ،ڈاکٹر ضیائ ، راجہ احسن طارق ،ڈاکٹر سہیل،راجہ شاہد عثمان ، وقار ایڈووکیٹ ، چیئر مین انجمن تاجران راجہ طارق ،راجہ اشفاق،راجہ عاشق اور دیگر نے خطاب کیا،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ نواز شریف پاکستا ن کے لیے سیکورٹی رسک بن گیا ہے ، امریکہ اور پاکستا ن کے درمیان جو ٹینشن بڑھ رہی ہے وہ بھی خطرے کی گھنٹی ہے،سیز فائر لائن پر نہتے کشمیریوں پر فائرنگ نواز شریف اور مودی مل کر کروا رہے ہیں،نواز مودی مل کر تحریک آزادی ختم کرنا چاہتے ہیں ، دونوں نے مل کر مجھے ٹارگٹ کیا ،زردای قصہ ماضی بن چکا ہے ، پیپلز پارٹی چوروں اور ٹھگوں کی پارٹی ہے ، پاکستان میں استحقام لانا ہے ، آئندہ 15دن بعد عبوری حکومت قائم ہو جائیگی ، جس کے بعد عمران خان وزیر اعظم بنیں گے ، تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں بھی منظم کرنا ہے ، تمام کارکنان ممبر شپ مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور جلد سے جلد رکنیت سازی مکمل کریں ، آئندہ ایک ماہ میں آزاد کشمیر میں تنظیمیں مکمل کریں گے ، کارکنان الیکشن اور حکومت کی تیاری کریں ،باغ کے تاجروں کو گاڈ فادر کے مقابلے میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سینئر نائب صدر کشمیر PTIخواجہ فاروق نے کہا کہ کرنل نسیم کی زندگی کے دو ادوار تھے ، ایک بحیثیت فوجی اور دوسرا بحیثیت سیاستدان تھا ، کرنل نسیم نے سیاسی میدان میں اپنا منفرد نام پیدا کیا ، کرنل نسیم ایک دور اندیش شخصیت کے مالک تھے ، محترمہ بے نظیر بھٹو نے انکی صلاحیتوں سے متاثر ہو کر انہیں وزیر اعظم پاکستان سیکرٹریٹ میں تعینات کیا تھا ،کرنل نسیم کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا ،سابق امیدوار اسمبلی راجہ خورشید نے کہا کہ بیرسٹر سلطان اور کرنل نسیم نے تحریک آزاد کشمیر کے لیے بھرپور جدوجہد کی ہے ، نوجوان آگے آئیں انکے ساتھ تعاون کرینگے ،بیرسٹر سلطان محمود کی قیادت میں سب مل کر آگے چلیں گے ،نوجوان اپنے آپ کو ثابت کریں انکو موقع دینگے ، تحریک انصاف کے مرکزی رہنمائ سردار صداقت حیات نے کہا کہ کرنل نسیم کا وارث میں ہوں ، پی ٹی آئی میں موروثیت نہیں ،کرنل نسیم کی خدمات نا قابل فراموش ہیں جنہیں مدتوں یاد رکھا جائیگا، انہوں نے کہا کہ وزیر اطلاعات مشتاق منہاس نے وویمن یونیورسٹی کے وائس چانسلر کو ایک فہرست دی کہ میرے ان افراد کی تقرری کریں آپ کے احتساب بیورو کے کیسسز ختم کروا دیں گے ،مجھے کہا گیا کہ تم کرنل نسیم کی برسی میں سٹیج پر نہیں بیٹھ سکتے کوئی مائی کا لعل مجھے PTIکے پروگرام میں سٹیج پر بیٹھنے سے نہیں روک سکتا، راجہ مسعود الرحمن ایڈووکیٹ نے کہا کہ کرنل نسیم نے دلیری ،بہادری سے عوام کی نمائندگی کی،نواز شریف انجام کو پہنچ چکے ہیں،عمران خان جلد پاکستان کے وزیر اعظم بنیں گے ،کرنل نسیم کے سیاسی وارث عوام ہیں ،صدر انجمن تاجران حافظ طار ق محمود نے کہا کہ کرنل نسیم نے باغ کی بھرپور قیادت کی بلا تخصیص پارٹی ،برادری، مسلک عوام کی خدمت کی ،تحریک انصاف آزاد کشمیر کو جب بھی اقتدار ملے گا تو وہ اپنے منشور کے مطابق اصلاحات لائیں گے ،مرکزی نائب صدر PTIخواتین ونگ بیگم امتیاز نسیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرنل نسیم نے پوری ریاست کے عوام کی خدمت کی ہے باغ کی تعمیر و ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ، موجودہ حکومت نے کرنل نسیم کے منصوبوں پر تختیاں لگانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا،دل کے ہسپتال کا اعلان پورا نہ ہو سکا ،گزشتہ الیکشن میں پورے وسطی حلقے میں چونا پھینکا گیا لیکن سڑکیں نہ بن سکیں ، کرنل نسیم کے چاہنے والوں میں انکے مشن کو جاری رکھا ہوا ہے ، انکے مشن کی تکمیل کے لیے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہے ، کرنل نسیم کی برسی کی کامیابی میں عوام نے ورثائ سے زیادہ کردار ادا کیا ہے ، انہوں نے کہا کہ کرنل نسیم کے چاہنے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں جنہوں نے انکا مشن جاری رکھا ہوا ہے ، پوری ریاست میں کرنل نسیم کے نام پر کوئی سڑک ،سکول ،پل ،کالج تک نہیں ہے جو حکمرانوں کے پست ذہنوں کی عکاس ہے ، انہوں نے کہا کہ ووٹ سے پہلے عورت کو عزت دو ،خواتین کے حقوق کے جدوجہد کرونگی ، کرنل نسیم کے کارکنوں نے مجھے روحانی ماں اور بیرسٹر سلطان نے بھائی ہونے کا ثبوت دیا ہے ، میں نے سماجی کارکن بن کر عوام کی خدمت کرنی ہے ،کرنل نسیم کے باغ اور گلشن کی آبیاری کرنی اور انسانیت کی خدمت کرنی ہے ،کرنل نسیم نے باغ سے مافیاز کو ختم کیا ،وقاص نسیم نے کہا کہ کرنل نسیم کا مشن جاری رکھوں گا ، عوام کے حقوق کا تحفظ کرینگے ، کرنل نسیم کی بیٹی سوہا نسیم نے اپنی تقریب میں سب کو ابدیدہ کر دیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیں تحریک انصاف کے کارکنوں نے انہیں منگ بجری سے جلوس کی شکل میں لایا ، تقریب آمد پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے انکا بھرپور استقبال کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات