محکمہ پولیس میں اصلاحات کیے بغیر عوام کو انصاف مہیا کرنے ناممکن ہے‘راجہ عدیل نسیم

اتوار 13 مئی 2018 12:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) سیاسی و سماجی رہنما ء راجہ عدیل نسیم نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں اصلاحات کیے بغیر عوام کو انصاف مہیا کرنے ناممکن ہے حکومت عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے اقدامات کرنے سے پہلے محکمہ پولیس کے نظام کر درست کرے، سالوں سال کیسز کی پیروی کے باوجود بھی غریب عوام کو انصاف مہیا نہ ہونا محکمہ پولیس کی نااہلی ہے، ان خیلات کا ااظہار انہوں نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ان کا کہنا تھاکہ عدالتوں میں اسوقت بھی ہزاروں سال گزر جانے کے باوجود بھی مقدمات کافیصلہ نہیں ہوتا مقدمات نسل در نسل منتقل ہوتے جاتے ہیں، لیکن انصاف کی پھر بھی کوئی امید نہیں ہوتی ہے ، حکومت اگر عوام کی سستا اور جلد ی انصاف دینے کی خواہاں ہے تو وہ سب سے پہلے محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے پر اصلاحات لائے ، کیونکہ پولیس ہمیشہ مقدمات کو لٹکا کر رکھتی ہے ،کسی بھی کیس کا چالان عدالت میں پیش کرنے میں مہنیوں لگا دیتی ہے، ایسے مقدمات جن کا ایک ماہ کے اندر بھی فیصلہ ہو سکتا تھا لیکن پولیس کے اس نظام کی وجہ سے ان مقدمات کو سالوں سال لگ جاتے ہیں،عدیل نسیم نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد ازجلد پولیس کے نظام کو بہتر کرے تاکہ عوام کو انصاف مہیا ہو سکی-

متعلقہ عنوان :