Live Updates

رمضان کے بابرکت ماہ میں صاحب ثروت لوگ مستحقین کی ہر طرح سے مدد کریں ‘ مہک نور

ْاستطاعات نہ رکھنے والے خاندانوں کو سحری اورافطاری کے دستر خوان میں شامل کیا جائے ‘ گفتگو

اتوار 13 مئی 2018 12:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) نامور اداکار مہک نور نے کہا ہے کہ رمضان المبارک برکتوں والا مہینہ ہے او ر ہمیں چاہیے کہ ہر قدم اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کے لئے اٹھایا جائے ،رمضان المبارک کے روزوں سے ہمیں صبر کا درس دیتا ہے ۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس مہینے میں خصوصی عبادات کے اہتمام کے ساتھ مستحق اور نادار لوگوں کی دل کھول کر مدد کرنی چاہیے ۔

(جاری ہے)

اپنے لئے تو ہر کوئی جیتا ہے دوسروں کیلئے جینے کا مزہ ہی الگ ہے جس کا تصور ناقابل بیان ہے ۔انہوں نے کہا کہ رمضان میں تمام روزے رکھتی ہوں اور خصوصی عبادات کے ساتھ جہاں تک ہو سکے مستحق لوگوں کی بھی مدد کرتی ہوں ۔ انہوں نے کہا ک صاحب ثروت لوگوں کو چاہیے کہ مستحقین کی ہر طرح سے مد کریں ۔ استطاعت نہ رکھنے والے خاندانوں کو سحری اور افطاری کے دستر خوانوں میں شامل کیا جائے اور یہی حقیقی عبادت ہے ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :