اداکار گوشی خان نے ڈاکٹروں کی ہدایت پر سگریٹ نوشی ترک کر دی

اتوار 13 مئی 2018 12:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) ٹی وی ،تھیٹر کے سینئر اداکار و ہدایتکار گوشی خان نے دل کا عارضہ لا حق ہونے پر ڈاکٹروں کی ہدایت پر سگریٹ نوشی ترک کر دی ۔

(جاری ہے)

اداکار گوشی خان کو ایک ماہ پہلے دوران ریہرسل دل کا دورہ پڑا تھا جس پر انہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ڈاکٹرز کی جانب سے انہیں سگریٹ نوشی سے منع کیا گیا جس پر انہوں نے کئی سال قبل اپنائی گئی اپنی اس عادت سے چھٹکارا پا لیا ہے۔