احسن خان ملٹی نیشنل کمپنی کے کمرشل شوٹ کا ڈیڑھ کروڑ روپے معاوضہ وصول کرینگے

اتوار 13 مئی 2018 12:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) اداکار احسن خان ملٹی نیشنل کمپنی کے کمرشل شوٹ کاڈیڑھ کروڑ روپے کا معاوضہ وصول کریں گے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنی نے احسن خان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے انہیں منہ مانگا معاوضہ دینے کے معاملات طے کر لئے ہیں ۔ احسن خان ان دنوں ملائیشیاء میں مذکورہ کمپنی کے کمرشل شوٹ میں حصہ لے رہے ہیں اوررمضان المبارک کا آغا ز ہونے سے پہلے وطن واپس آ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :