ابلاغ کی آزادی کے ساتھ ذمہ داری کا احساس ضروری ہے، انٹر کمیونیکشن اور میسجز شیئر کرتے وقت اخلاقی اقدار اور قومی وقار کا خیال رکھا جائے

اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کا سوشل میڈیا کانفرنس سے خطاب

اتوار مئی 12:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا ہے کہ میڈیا نے مختصر عرصے میں تعلیم و تربیت کے دیگر سماجی اداروں پر سبقت حاصل کرلی ہے ابلاغ کی آزادی کے ساتھ ذمہ داری کا احساس بے حد ضروری ہے ،ْ ہر فرد جو کوئی پیغام شیئر کرتا ہے ایسا کرنے سے قبل اس بات کا خود جائزہ لے کہ دوسروں پر اس کے کیا اثرات مرتب ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی میں منعقدہ سوشل میڈیا کانفرنس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لئے یہ کانفرنس نہایت اہم ہے اور اس اہم موضوع کے چنائو پر میں پازیٹیو پاکستان کو مبارکباد دیتا ہوں۔ کانفرنس کا اہتمام شعبہ ماس کمیونیکیشن نے سوشل میڈیا کی متحرک تنظیم "پازیٹیو پاکستان""کے تعاون سے کیا تھا۔

(جاری ہے)

مقررین میں ملک کے ممتاز صحافی سید طلعت حسین ،ْ نامور کالم نگار ،ْ ڈاکٹر مجاہد منصوری ،ْ پازیٹیو پاکستان کے صدر ،ْ عابد اقبال ،ْ شعبہ ابلاغ عامہ کے چئیرمین ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ریاض شامل تھے۔ملک بھر سے پازیٹیو پاکستان کے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں نے کانفرنس میں شرکت کی ۔مقررین نے کہا کہ سوشل میڈیا گلوبل ویلج کا استعارہ ہے ،ْ انہوں نے کہا کہ کلاس روم میں کوئی پیغام چنددرجن لوگوں تک پہنچتا ہے جبکہ سوشل میڈیا کے تحت پیغامات اب مختصر وقت میں لاکھوں لوگوں تک پہنچتے ہیں سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں کو انسانیت کا چلینج درپیش ہی،ْ نیکی کا غلبہ اورمثبت کو منفی پر غالب کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انٹر کمیونیکشن اور میسجز میں اخلاقی اقدار اور قومی وقار کا خیال رکھنا بے حد ضروری ہے۔ سید طلعت حسین نے سوشل میڈیا کے استعمال کا ذاتی طریقہ کار بیان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پیغام یا میسجز شئیر کرنے سے قبل اپنے میسج کا جائزہ لیںتاکہ آپ کا میسج آپ کوایک مہذب گھرانے کا فرد ثابت کرے۔۔ڈاکٹر مجاہد منصوری نے کہا کہ اوپن یونیورسٹی کے ساتھ میرا تعلق بڑھتا جارہا ہے اور اس کی وجہ یہاں تسلسل سے تقریبات کا انعقاد ہے جس میں ہمیں آئے دن اظہار خیال کے مواقع ملتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد صدیقی کے پاس موضوعات کی کمی نہیں ہے اور آج اس کانفرنس کا موضوع انتہائی اہم ہے۔انہوں نے کہا کہ آج دنیا بھر میں پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کا سب سے موثر ذریعہ سوشل میڈیا ہے۔چئیرمین شعبہ ابلاغ عامہ ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ریاض نے مقررین کا شکریہ ادا کیا۔