کرنل جوزف کوامریکہ جانے کی اجازت ملنے کی اطلاعات

کرنل جوز ف کوعدالتی کاروائی مکمل ہونے کے بعد امریکہ جانے کی اجازت دی جائیگی،کرنل جوزف کوگزشتہ روزامریکہ جانے سے روک دیا گیا تھا۔میڈیا رپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 مئی 2018 12:28

کرنل جوزف کوامریکہ جانے کی اجازت ملنے کی اطلاعات
راولپنڈی(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مئی 2018ء) : پاکستان میں امریکی سفارتخانے میں تعینات دفاعی اتاشی کرنل جوزف کوامریکہ جانے کی اجازت ملنے کی اطلاعات ہیں،کرنل جوز ف کوعدالتی کاروائی مکمل ہونے کے بعد امریکہ جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔ قومی خبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی دفاعی اتاشی کرنل جوزف پرالزام ہے کہ انہوں نے 7اپریل کو اسلام میں ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوموٹرسائیکل سواروں کوٹکر مار کرکچل دیا تھا۔

جس کے نتیجہ میں ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا۔واقعہ کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ ایک میٹنگ کے بعد سفارتخانے واپس جارہے تھے۔اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکی سفارتکاروں کے حفاظتی اقدامات میں یہ بات بھی شامل ہے کہ ممکنہ حملے کے پیش نظروہ ٹریفک سگنل پررکنے کی بجائے سڑک خالی ملے تو تیزی سے نکل سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی لیے کرنل جوزف کی گاڑی پرسفارتخانے کی نمبرپلیٹ کی بجائے اسلام آباد کی نمبر پلیٹ آویزاں کی گئی تھی۔بتایا جارہا ہے کہ جب کرنل جوزف نے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی اس وقت اشارے پرکوئی دوسری گاڑی موجود نہیں تھی۔اگرکرنل جوف اشارے پررک جاتے توصرف ان کی ہی گاڑی اشارے ہونی تھی۔تاہم انہیں گزشتہ روز بلگرام ایئرپورٹ سے امریکی طیارہ لینے کیلئے بھی آیا لیکن ایف آئی اے حکام نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے انہیں نورایئربیس پرطیارے میں سوار ہونے سے روک دیا ۔

اور ان کا پاسپورٹ بھی اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔جبکہ کرنل جوزف کوواپس سفارتخانہ بھیج دیا گیا۔اسی طرح امریکی سی ون تھرٹی طیارہ کرنل کا جوزف کا سامان اور فیملی کے افراد کو لے کرافغانستان روانہ ہوگیا۔کرنل جوزف کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج ہے جس کی ابھی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔