ْآپٹیشن کا کام عینک سازی اور آنکھ کا نمبر تجویز کرنا ہے جو عطائیت کے زمرے میں نہیں آتا

آپٹیسن کے خلاف پنجاب ہیلتھ کئیر کمشن کی کاروائیوں کو بند کیا جائے‘پنجاب بھر کے آپٹیشنز کے مشترکہ اجلاس میں مطالبہ

اتوار مئی 12:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) آپٹیشن کا کام عینک سازی اور آنکھ کا نمبر تجویز کرنا ہے جو عطائیت کے زمرے میں نہیں آتا اس لئے آپٹیسن کے خلاف پنجاب ہیلتھ کئیر کمشن کی کاروائیوں کو بند کیا جائے اور چیف جسٹیس آف پاکتسان سو موٹو ایکشن لیتے ہوئے آپٹیشن کی سیل دوکانات کو ڈی سیل کرنے کے احکامات جاری کریں۔ان خیالات کا اظہار سرگودھا کے قصبہ بھیرہ میں منعقدہ پنجاب بھر کے آپٹیشنز کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ آپٹیشن کی دوکانات پر عینک سازی کے تمام قواعد پورے کئے جائے اور تمام آپٹیشن کی ٹرینگ اور آل پاکستان آپٹیشن کونسل کے قیام کے لئے اقدامات کئے جائیں۔اجلاس میں مختلف امور پر غور کر کے تمام زونز اور بالخصوص پنجاب بھر میں ڈسٹرکٹ تنطیم سازی کو مکمل کر کے آپٹیشنز کی رجسٹریشن کروائی جائے تاکہ عینک سازی کے کاروبار کو جدید دور کے جدید تقاضوں کے مطابق فروغ دیا جاسکے۔اجلاس میں ہیلتھ کئیر کمشن کی کاروائیوں کی مزمت کرتے ہوئے سیل شدہ دوکانات کو ڈی سیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :