تھر کے علاقے اسلام کوٹ سے آئندہ ماہ کوئلہ نکلنا شروع ہوجائیگا

سندھ اینگروکول مائینگ کمپنی نے بلاک ٹوکے متاثرین کیلئے دومتبادل گائوں کے قیام پر کام شروع کردیا

اتوار 13 مئی 2018 12:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) تھر کے علاقے اسلام کوٹ سے آئندہ ماہ کوئلہ نکلنا شروع ہوجائے گا جبکہ اکتوبرمیں بجلی کی پیداوار بھی شروع کر دی جائے گی ۔ سندھ اینگروکول مائینگ کمپنی نے بلاک ٹوکے متاثرین کیلئے دومتبادل گائوں کے قیام پر کام شروع کردیا۔

(جاری ہے)

سندھ اینگرو کول مائیننگ نے تھر کا کوئلہ نکالنے اور اس سے بجلی پیدا کرنے کیلئے تیزی سے کام شروع کردیا ہے۔

تھر کول کے متاثرین کیلئے دو نئے گائوں زیر تعمیر ہیں جن میں 422گھر تعمیر کئے جائیں گے۔تھر میں پہلا گائوں رواں سال تک مکمل ہوجائے گا جس میں 172خاندانوں کو منتقل کیا جائے گا۔ اس گاتوں میں مارکیٹ، مسجد اور مندر سمیت ہسپتال اور سکول کی سہولتیں بھی دستیاب ہوگی۔ گائوں میں تعمیر ہونے والے گھر کا سائز گیارہ سو گز اور اس پر 40لاکھ روپے لاگت آئے گی۔

متعلقہ عنوان :