پی ایس اوکے بعد ازٹیکس منافع میں رواں مالی سال کے ابتدائی 9کے دوران 7فیصد کمی

اتوار 13 مئی 2018 12:40

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) رواں مالی سال کے ابتدائی 9مہینوں میں پاکستان سٹیٹ آئل (پی ایس او) کے بعدازٹیکس منافع میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 7فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس او کے اعداد وشمارکے مطابق جولائی سے لے کرمارچ کے اختتام تک پاکستان سٹیٹ آئل کو1325ملین روپے کا بعدازٹیکس منافع حاصل ہوا جوگزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 7 فیصدکم ہے تاہم سہ ماہی بنیادوں پرادارے کو تیسری سہ ماہی میں گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 14فیصد زیادہ منافع حاصل ہواہے۔

اعداوشمارکے مطابق اس عرصہ میں 40.56 روپے کی فی حصص آمدنی ریکارڈ کی گئی۔ادارے کے آپریٹنگ اخراجات میں اس عرصہ کے دوران 6 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا جبکہ مالیاتی اخراجات میں 15فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :