امریکی سفاتخانے کی القدس منتقلی کے خلاف انڈونیشیامیں ہزاروںافراد کا مظاہرہ

دارلحکومت جکارتہ میں مظاہرے میں ہزاروں افرادکی شرکت ، شرکاء فلسطینی جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے

اتوار 13 مئی 2018 12:40

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) انڈونیشی دارالحکومت جکارتہ میں اسرائیل میں امریکی سفارت خانے کی یروشلم منتقلی کے خلاف ایک بڑا مظاہرہ کیا گیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس مظاہرے میں ہزاروں شہری شریک ہوئے۔ شرکاء فلسطینی جھنڈے اٹھائے ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا کے صدر جوکو وِدودو نے بھی فلسطینی عوام کی حمایت کا اعلان کیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ برس دسمبر میں یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے اپنا سفارت خانہ تل ابیب سے منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ یروشلم میں نئے امریکی سفارت خانے کا افتتاح چودہ مئی کو کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :