عراق میں الحشد الشعبی کا جنگجو پولنگ مرکز پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار

الحشد الشعبی کو وزیراعظم حیدر العبادی کی سرپرستی حاصل،الیکٹورل کمیشن نے بھی گرفتار ی کی تصدیق کر دی

اتوار 13 مئی 2018 12:40

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) عراق کے صوبہ صلاح الدین کے ضلع بیجی میں شیعہ ملیشیاؤں پر مشتمل الحشد الشعبی کے ایک جنگجو کو ایک پولنگ مرکز پر فائرنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عراق کے آزاد اعلیٰ الیکٹورل کمیشن نے اس جنگجو کی گرفتار ی کی اطلاع دی ۔

(جاری ہے)

الیکٹورل کمیشن کے حکام نے الحشد الشعبی کے ایک جنگجو کو ضلع بیجی میں ایک پولنگ اسٹیشن پر بندوق سے فائرنگ کے الزام میں گرفتار کیا ۔

تاہم مقامی میڈیا نے یہ نہیں بتایا کہ اس جنگجو نے فائرنگ کیوں کی تھی واقعے میں کسی شخص کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ۔الحشد الشعبی کو وزیراعظم حیدر العبادی کی سرپرستی حاصل رہی ہے اور اب وہ ان کی جماعت اسلامی دعوہ کی قیادت میں فتح اتحاد کی پارلیمانی انتخابات میں حمایت کررہی ہے۔