کیلاش کا روایتی تہوار’’ چلم جوشی ‘‘جاری، بڑی تعدادمیں سیاح چترال پہنچ گئے

اتوار 13 مئی 2018 13:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء)ہندوکٴْش کی قدیم ترین تہذیب و ثقافت سے تعلق رکھنے والے کیلاشی قبیلے کا مذہبی تہوارچلم جوشی جاری ہے جو16مئی کو ڈھول کی تھاپ پررقص کے ساتھ اختتا م پذیرہوگا، تہوارکی کئی رسمیں اب تک اداہوچکی ہیں جبکہ مزید رسمیں آخری دنوں میں اداکی جائیں گی، مہمانوں کا ایک جم غفیر ہے،جوبیرون ملک اورپاکستان کے مختلف شہروں سے تہوار میں شرکت کرنے اور لطف اندوز ہونے کیلئے چترال پہنچاہے،چلم جوشی میں شرکت کرنے والے سیاحوں کی تعداد غیر معمولی طور پر زیادہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے ہوٹلزپہلے سے ہی بٴْک ہوچکے ہیں،تاہم مختلف ہوٹلوں اورٹورازم کارپوریشن کی طرف سے کیمپنگ کے انتظامات بھی کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر ضلعی انتظامیہ تہوارکے شروع ہونے سے پہلے ہی مقامی ہوٹلوں کے مالکان سے میٹنگ کرکے سیاحوں کو صاف ماحول ، صاف خوراک فراہم کرنے ا ور مناسب قیمت وصول کرنے کی ہدایت کر چکی ہے۔