اسلامک سنٹر کے سکالر رضوان الله نے پی ایچ ڈی کرلی

اتوار 13 مئی 2018 13:00

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) شیخ زید اسلامک سنٹر پشاور یونیورسٹی کے سکالر رضوان الله نے پروفیسر ڈاکٹر دوست محمد خان کی زیر نگرانی انگریزدور کے جاگیردارانہ نظام کے بارے میں پی ایچ ڈی کی تحقیق مکمل کرکے اپنے تھیسز کا دفاع کیاان کے ایگزامینرز کی کمیٹی اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز مالاکنڈ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمان اور اصلاح انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ لاہور کے ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر شبیر احمدمنصوری پرمشتمل تھی۔

متعلقہ عنوان :