ایران نیوکلیئر معاہدے کے مستقبل بارے یورپی یونین کا اجلاس کل ہو گا

اجلاس میں برطانیہ، فرانس، جرمنی کے وزرائے خارجہ شریک،بعدازاں ایرانی ہم منصب سے ملاقات کریں گے

اتوار مئی 13:10

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) ایران کے جوہری معاہدے کے مستقبل کے بارے میں گفتگو کرنے کے لیے یورپی یونین کی سربراہ برائے امور خارجہ فریڈریکا مغیرنی کل (منگل کو )برسلز میں ایک اجلاس منعقد کریں گی، جس میں برطانیہ،، فرانس اور جرمنی کے وزرائے خارجہ شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

جرمن ریڈیو کے مطابق یہ بیان یورپی یونین کے بیرونی اقدام کے شعبے نے جاری کیا جس میں کہا گیا کہ توقع کی جا رہی ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف تینوں وزرائے خارجہ اور یورپی یونین کی اعلیٰ اہل کار مغیرنی سے ملاقات کریں گے۔