افریقی ملک برونڈی میں مسلح افرادکا گائوں پر دھاوا،23افراد ہلاک

بندوقوں اور چاقوں سے مسلح افراد نے حملے کیے اور کئی مکانات کو نذر آتش بھی کیا،حملہ آور کارروائی کر کے فرار

اتوار 13 مئی 2018 13:10

بوجمبورا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) برونڈی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پرتشدد کارروائی کرتے ہوئے 23افراد کو ہلاک کر دیا ۔بندوقوں اور چاقوں سے مسلح افراد نے حملے کیے اور کئی مکانات کو نذر آتش بھی کیا۔

(جاری ہے)

ہلاک شدگان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ ملک میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک پرتشدد کارروائی کرتے ہوئے 23افراد کو ہلاک کر دیا،انہوں نے کہاکہ اس افریقی ملک کے شمالی مغربی صوبے سیبیتوکے میں واقع ایک گائوں میں یہ کارروائی رات گئے کی گئی۔

عینی شاہدین کے مطابق بندوقوں اور چاقوں سے مسلح افراد نے حملے کیے اور کئی مکانات کو نذر آتش بھی کیا۔ ہلاک شدگان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس خونریز حملے کے ذمہ داران کا تعین فی الحال نہیں ہو سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :