یمن میں تعز کے مقام پر جنگجوئوں سے اتحادی فورسز کی جھڑپیں، 115افرادہلاک

جھڑپوں میں متعددافرادزخمی،سرکاری فورسزنے ملک کے کچھ علاقوں میں ایران نواز حوثی باغیوں کو پسپا کر دیا

اتوار 13 مئی 2018 13:10

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) یمن میں گزشتہ24گھنٹے کے دوران جاری تازہ پرتشدد واقعات کے نتیجے میں ایک سو پندرہ افراد لقمہ اجل بن گئے ، ہلاک شدگان کا تعلق حوثی باغیوں اور سعودی حامی فورسز سے ہے، مغربی صوبے تعز میں باغیوں اور یمنی فورسز کے مابین شدید جھڑپوں کی وجہ سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ، دریں اثنا یمن کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی فورسز نے ملک کے کچھ مغربی علاقوں میں ایران نواز حوثی باغیوں کو پسپا کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی حکام نے بتایا کہ گزشتہ24گھنٹے کے دوران جاری تازہ پرتشدد واقعات کے نتیجے میں ایک سو پندرہ افراد لقمہ اجل بن گئے ۔ بتایا گیا کہ ہلاک شدگان کا تعلق حوثی باغیوں اور سعودی حامی فورسز سے ہے۔ حکام نے کہا کہ مغربی صوبے تعز میں باغیوں اور یمنی فورسز کے مابین شدید جھڑپوں کی وجہ سے درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے ۔ دریں اثنا یمن کی عالمی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کی فورسز نے ملک کے کچھ مغربی علاقوں میں ایران نواز حوثی باغیوں کو پسپا کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :