پاکستان اور اٹلی سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اتوار کو ماں کا عالمی دن منایا گیا

اتوار 13 مئی 2018 13:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان اور اٹلی سمیت دنیا کے کئی ممالک میں اتوار کو ماں کا عالمی دن منایا گیا ۔ مختلف سماجی اور اقتصادی تنظیمیوں نے اس موقع پر ماں کی جدوجہد اور اولاد سے اس کی محبت کو اجاگر کرنے کیلئے سیمینار اور تقریبات کااہتمام کیا۔ذرائع ابلاغ خصوصاً پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا نے اس دن کے حوالے سے تقاریب کو نمایاں کوریج دی۔

(جاری ہے)

مائوں کا عالمی دن ہر سال یہ دن مختلف ممالک میں منایا جاتا ہے، عالمی طور پر اس کی کوئی ایک تاریخ مقرر نہیں، یہ دن مختلف ممالک میں مختلف تاریخوں کو منایا جاتا ہے۔کئی ممالک یہ دن جنوری ، مارچ ، نومبر یا اکتوبر میں مناتے ہیں۔ اس دن کو منانے کا مقصد ماں بچوں کی پرورش اور ان کی شخصیت کی تعمیر میں ماں کے اہم ترین مقام کو اجاگر اور اس کا اعتراف کرنا ہے ۔اس دن لوگ بچے کی پرورش کے دوران ماں کو در پیش مشکلات ، خندہ پیشانی سے برداشت کرنے پر مائوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :