فلم ’’ہائی جیک ‘‘ کو سنسر بورڈ نے یو اے سرٹیفیکیٹ دے دیا

اتوار 13 مئی 2018 13:20

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) بالی وڈ کامیڈی فلم ’’ہائی جیک ‘‘ کو سنسر بورڈ نے یو اے سرٹیفیکیٹ دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایتکار اکرش کھرانہ کی کامیڈی فلم ’’ہائی جیک ‘‘ کی کہانی ایک ہائی جیکرز کے گروپ کے گرد گھومتی ہے جو پہلی بار جہاز کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں جسے سنسر بورڈ نے یو اے سرٹیفیکیٹ دے دیا ہے، فلم میں اداکار سومیت ویاس، منترا اور سونالی سیگل نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، فلم رواں سال 18مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :