Live Updates

نوازشریف پاکستان کیخلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں،عمران خان

نوازشریف دورجدید کا میرجعفرہیں،نواز شریف! قوم کو بتاؤ تم نےچار سالہ وزارت عظمیٰ کےدوران زبان کیوں نہیں کھولی،کیوں کوئی کارروائی نہیں کی؟ آج بھی تو تمہارا ہی ایک مہرہ وزیر اعظم ہے۔ممبئی اٹیک والے بیان کیخلاف ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 مئی 2018 13:25

نوازشریف پاکستان کیخلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں،عمران خان
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مئی 2018ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف ریاست پاکستان کیخلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں،نواز شریف دورجدید کا میرجعفرہیں،نواز شریف! قوم کو بتاؤ تم نے اپنے چار سالہ وزارت عظمیٰ کے دوران زبان کیوں نہیں کھولی اور کیوں کوئی کارروائی نہیں کی؟ آج بھی تو تمہارا ہی ایک مہرہ وزیر اعظم ہے۔

انہوں نے قائد ن لیگ اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے ممبئی اٹیک والے بیان کیخلاف ردعمل میں کہا کہ نواز شریف دور جدید کا میرجعفر ہے جس نے ذاتی مفادات کیلئے انگریزوں سے ہاتھ ملایا کر قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف محض چوری کے 300 ارب روپے۔ جو انہوں نے اپنے بیٹوں کی بیرون ملک کمپنیوں میں چھپا رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

انہو ںے کہاکہ نوازشریف نے چوری بچانے کیلئے ریاست پاکستان کیخلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا اصل چہرہ آج پوری طرح قوم کے سامنے ہے۔ اپنی سیاہ کاریاں بچانے کیلئے نواز شریف فوج، نیب اور سپریم کورٹ جیسے ریاستی ادارے تباہ کرنے پر ہی بضد نہیں بلکہ یہ پاکستان کے مستقبل سے کھلواڑ پر اترآیا ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ نواز شریف! قوم کو بتاؤ تم نے اپنے چار سالہ دورِ وزارت عظمیٰ کے دوران زبان کیوں نہیں کھولی اور کیوں کوئی کارروائی نہیں کی؟ آج بھی تو تمہارا ہی ایک مہرہ وزیر اعظم ہے۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے گزشتہ روز انگریزی قومی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانسے عسکریت پسندوں نےہندوستان میں جاکر ممبئی حملے کیے۔ جس میں ایک سوپچاس لوگ ہلاک ہوئے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ابھی تک عدالتوں میں انکوائری چل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک حکومت کا ہونا ضروری ہے۔ اس وقت تین متوازی حکومتیں کام کررہی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات