ڈپٹی کمشنر سرگودھا کا مرکز خریداری گندم میانی اور مرکزدودہ سیال موڑ کا دورہ، انتظامی افسران کو باردانے کی تقسیم میں امتیازی سلوک نہ برتنے کی ہدایات

اتوار 13 مئی 2018 14:00

سرگودھا۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے مرکز خریداری گندم میانی کا دورہ کرتے ہوئے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ گندم کی خریداری کے سلسلہ میں کسانوں کو بے جا تنگ نہ کیا جائے۔کسانوں کو حکومتی پالیسی کے مطابق باردانے کی تقسیم کی جائے اور کسی کے ساتھ امتیازی سلوک نہ برتا جائے ۔ اس موقع پران کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر بھیرہ عمر فاروق وڑائچ اور ریونیو آفیسر کے علاوہ سنٹر کے کوارڈی نیٹر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کسانوں کے مسائل سنے اورکسانوں نے سنٹر پر کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ انہیں بتایاگیا کہ اب تک اس سنٹر پر ساڑھے نو ہزار بوری سے زائد گندم خریدی جاچکی ہے ۔ انہوںنے لاہورروڈپرگندم کے خریداری مرکزدودہ سیال موڑ کابھی دورہ کیا۔انہوں نے باردانے کی تقسیم اورگندم کی خریداری کے معاملات کے جائزہ کیلئے کسانوں کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنرکوٹمومن عفت النساء ،محکمہ ریونیواورمحکمہ خوراک کے افسران سے ملاقات کی اورانہیں گندم کی خریداری کیلئے شفاف اورمیرٹ کی پالیسی کے مطابق طریقہ کاراختیارکرنے کی ضرورت پرزوردیا۔