رمضان آرڈیننس پر عمل درآمد یقینی بنایقا جائے، وائس چیئرمین سمال ٹریڈرز شاہین احسان

اتوار 13 مئی 2018 14:00

سرگودھا۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں دیکھا گیا ہے کہ اکثر ہوٹل مالکان دوپہر دو بجے ہی پکوڑے‘ سموسے اور دیگر اشیاء کی تیاری کیلئے دکانیں اور ہوٹل کھول لیتے ہیں جس پر بغیر روزہ کے لوگوں کی بھرمار ہوتی ہے ،جس سے رمضان کا تقدس پوری طرح متاثر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار آل پاکستان سمال ٹریڈرز بونس فورم کے مرکزی وائس چیئرمین شاہین احسان مغل نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر سرگودہا لیاقت علی چٹھہ احترام ِرمضان آرڈیننس پر عمل درآمد کروائیں اور اس بات کو یقینی بنائیںکہ کوئی بھی دکاندار مقررہ وقت سے قبل ہوٹل یا سموسے پکوڑوں کی دکان نہ کھولے تاکہ روزوں کا تقدس پامال نہ ہوسکے ۔