سرگودھا، منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 18ملزمان گرفتار

اتوار 13 مئی 2018 14:00

سرگودھا۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) پولیس نے منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے دوکلو سے زائد چرس اورناجائزاسلحہ برآمدکرکے مزید 18ملزمان کوگرفتارکرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی ہدایت پر منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ جھال چکیاں پولیس نے احمد خان سکنہ لک موڑ سے چرس1100گرام معہ پسٹل30بور، نصر سکنہ بونگہ منہاس سے چرس500گرام،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے صدیق سکنہ 6جنوبی سے چرس300گرام،تھانہ ترکھانوالہ پولیس نے اعجاز سکنہ سلکی سے بندوق12بور، شاہد سکنہ شیخ جلیل سے پسٹل30بور،تھانہ کوٹمومن پولیس نے عابد سکنہ ہجن سے بندوق12بور،تھانہ بھیرہ پولیس نے نوید سکنہ لیہ سے بندوق12بور، عمر حیات سکنہ لیہ سے پسٹل30بور،تھانہ عطاء شہید پولیس نے شکیل سکنہ 110جنوبی سے پسٹل30بور،تھانہ صدر پولیس نے ابراہیم سکنہ 104شمالی سے پسٹل30بور،ذوالفقار سکنہ 13جنوبی سے پسٹل30بور،تھانہ بھلوال صدر پولیس نے ابرار سکنہ پرانا بھلوال سے پسٹل30بور،وزیر علی سکنہ 15شمالی سے پسٹل30بور،احسان سکنہ منظور حیات کالونی سے پسٹل30بور،حسن رضا سکنہ منظور حیات کالونی سے ریوالور32بور،تھانہ جھاوریاں پولیس نے شیردل سکنہ جھاوریاں سے پسٹل30بور،تھانہ میانی پولیس نے عبدالمالک سکنہ جلہ مخدوم سے پسٹل9ایم ایم، تھانہ ساہیوال پولیس نے علی وارث سکنہ حسین آباد سے پسٹل30بور برآمد کرکے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :