اداکارہ مدیحہ گوہر مرحومہ کی یاد میں تعزیتی ریفرنس15 مئی کو الحمراء میں ہوگا

اتوار 13 مئی 2018 14:00

لاہور۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) اجو کا تھیٹر کے زیر اہتمام اداکارہ و ہدایتکارہ مدیحہ گوہر مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس15 مئی کو الحمراء ہال میں ہوگا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مرحومہ کی فنی و ثقافتی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ آئی اے رحمان‘ حسین نقی‘ کامران لاشاری‘ نعیم طاہر‘ عثمان پیرزادہ‘ کیپٹن (ر) عطاء محمد خان‘ پیرن بوگا‘نایاب فائزہ کے علاوہ ملکی و غیر ملکی تھیٹر سے وابستہ فنکار اور ادیب بھی شرکت کرینگے۔