Live Updates

بھارتی ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس میں رکاوٹ بنی،چودھری نثار

ممبئی حملہ کیس میں تعطل دست روی پاکستان کی طرف سے نہیں،بھارت نےپاکستان کو بدنام کرنے کیلئےواقعے کواستعمال کیا،واقعے کے واحد ثبوت اجمل قصاب کوپھانسی گھاٹ پرپہنچا دیا گیا،ممبئی حملہ کیس کے تمام مراحل سےآگاہ ہوں۔سابق وزیرداخلہ کاردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 مئی 2018 14:06

بھارتی ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس میں رکاوٹ بنی،چودھری نثار
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13مئی 2018ء) :مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ بھارتی ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس میں رکاوٹ بنی،ممبئی حملہ کیس میں تعطل دست روی پاکستان کی طرف سے نہیں،ممبئی حملہ کیس کے تمام مراحل سے مکمل طور پرآگاہ ہوں۔انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ممبئی حملہ کیس کے تمام مراحل سے مکمل طور پرآگاہ ہوں۔

ایف آئی اے ممبئی حملہ کیس کی تحقیقات کررہا تھا۔انہوں نے کہاکہ بھارتی ہٹ دھرمی ممبئی حملہ کیس میں رکاوٹ بنی۔ممبئی حملہ کیس میں تعطل دست روی پاکستان کی طرف سے نہیں۔ کیس منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے بھارت کی دلچسپی نہیں۔ بھارت نے واقعے کو پاکستان کو بدنام کرنے کیلئے استعمال کیا۔

(جاری ہے)

واقعہ بھارت میں ہوا ،جس کے نوے فیصد شواہد بھارت کے پاس تھے۔

بھارت یہ تمام شواہد ہمارے تحقیقاتی اداروں کو دینے دے گریزاں تھا۔ پہلے مرحلے میں ہمارے اداروں کو بھارت جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ واقعے کے واحد ثبوت اجمل قصاب کوپھانسی گھاٹ پرپہنچا دیا گیا۔ واضح رہے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے گزشتہ روز انگریزی قومی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے عسکریت پسندوں نےہندوستان میں جاکر ممبئی حملے کیے۔

جس میں ایک سوپچاس لوگ ہلاک ہوئے۔ انہوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ابھی تک عدالتوں میں انکوائری چل ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معاملات کو ٹھیک کرنے کیلئے ایک حکومت کا ہونا ضروری ہے۔ اس وقت تین متوازی حکومتیں کام کررہی ہیں۔ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے بیان پر حکومت کی مخالف سیاسی جماعتوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ نوازشریف اور آصف زرداری اپنے مفاد کیلئے پاکستان کا سودا بھی کرسکتے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پراپنے بیان میں کہا کہ نواز شریف دور جدید کا میرجعفر ہے جس نے ذاتی مفادات کیلئے انگریزوں سے ہاتھ ملایا کر قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا۔ عمران خان نے کہا کہ نواز شریف محض چوری کے 300 ارب روپے۔ جو انہوں نے اپنے بیٹوں کی بیرون ملک کمپنیوں میں چھپا رکھے ہیں۔ انہو ںے کہاکہ نوازشریف نے چوری بچانے کیلئے ریاست پاکستان کیخلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ نواز شریف کا اصل چہرہ آج پوری طرح قوم کے سامنے ہے۔ اپنی سیاہ کاریاں بچانے کیلئے نواز شریف فوج، نیب اور سپریم کورٹ جیسے ریاستی ادارے تباہ کرنے پر ہی بضد نہیں بلکہ یہ پاکستان کے مستقبل سے کھلواڑ پر اترآیا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ نواز شریف! قوم کو بتاؤ تم نے اپنے چار سالہ دورِ وزارت عظمیٰ کے دوران زبان کیوں نہیں کھولی اور کیوں کوئی کارروائی نہیں کی؟ آج بھی تو تمہارا ہی ایک مہرہ وزیر اعظم ہے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے الزام عائد کیا ہے کہ نوازشریف نے اجمل قصاب کے گھر کا پتاہندوستان کودیا،بھارت سے دوستی میں نواز شریف نے پاکستان سے دشمنی کی،ڈالر 119روپے کا کردیا گیا تاکہ عبوری حکومت آئے توہم قرضہ ادا نہ کرسکیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات