مسلم لیگ (ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور جمہوریت کی علمبردارہے، ملک رشیداحمدخاں

اتوار 13 مئی 2018 14:20

قصور۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) مسلم لیگ(ن) ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت اور جمہوریت کی علمبردارہے‘مسلم لیگ(ن) جب بھی برسراقتدار آئی توملک میں ترقیاتی کاموں کے انبارلگا دیئے‘ ایٹمی دھماکوں سے لیکر سی پیک تک ترقی کا سفر پاکستان نے محمدنوازشریف کے دورِاقتدارمیں طے کیا‘2018ء کے الیکشن میں بھی مسلم لیگ (ن) ایک مرتبہ پھر بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر ملک کی باگ دوڑ سنبھال کر عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارپاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن قومی اسمبلی ملک رشیداحمدخاں نے اپنے ڈیرہ فتح پورمیں یونین کونسلزکے چیئرمین‘وائس چیئرمین‘پارٹی ورکروں اورمیڈیاکے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میاں برادران عوام کے دلوں کی دھڑکن ہیں ‘عوام کے دلوں سے ان کی محبت کو نہیں نکالا جاسکتاانشاء اللہ مسلم لیگ (ن) اپنی پانچ سالہ موجودہ شاندار کارکردگی کی بناء پر آئندہ بھی حکومت بنائے گی ۔