ْآم کے باغبان زیادہ پیداوارحاصل کرنے کیلئے پھل کی مکھی کا تدارک یقینی بنائیں، محکمہ زراعت

اتوار 13 مئی 2018 14:20

قصور۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء)آم کے باغبان زیادہ پیداوارحاصل کرنے کیلئے پھل کی مکھی کا تدارک یقینی بنائیں۔محکمہ زراعت کے ترجمان کیمطابق آم کے باغبان باغات سے پھل کی نرمکھی کے تدارک کیلئے میتھائل یوجینال کے 6 جنسی پھندے فی ایکڑ لگائیں جبکہ مادہ مکھی کے تدارک کیلئے پروٹین ہائیڈرولائیسٹ کے محلول کو ہردوسرے پودے پر ایک مربع میٹرکی جگہ پر سپرے کریں اور یہ عمل ہردس دن کے وقفہ سے دہرائیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ ماہرین کی سفارش کے مطابق پٹ سن کی بوریوں کوشیرے میں بھگو کر اُن کے اوپر تھوڑی مقدارمیں ٹرائی کلورفان کا دُھوڑا کریں اوراُن کو باغ میں سایہ دار جگہوں پر رکھیں تاکہ پھل کی مکھی کا تدارک ہوسکے۔ترجمان نے بتایا کہ آم کے باغات میں پھل کی مکھی کے کنٹرول کیلئے اس کے میزبان پودوں مثلاً ترشادہ پھلوں‘ امرود‘بیر‘پپیتا‘ بینگن‘بیل والی سبزیوں اورجڑی بوٹیوں پر بھی پھل کی مکھی کا تدارک یقینی بنائیں۔