کاشتکار لوبیاکی فصل کیلئے زرخیزمیرازمین کا انتخاب کریں، زرعی ماہرین

اتوار 13 مئی 2018 14:20

قصور۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء)زرعی ماہرین نے لوبیاکے کاشتکاروں کو مشورہ دیاہے کہ لوبیا کابیج چارہ کی فصل کیلئے 12سے 15کلوگرام فی ایکڑ اوربیج کے حصول کیلئے 8 سے 10کلوگرام فی ایکڑ استعمال کیاجائے‘لوبیا پھلی دار اجناس میں سے خریف کی اہم فصل ہے اور اسے چارے دانے دونوں کے حصول کیلئے کاشت کیاجاتاہے ‘ کاشتکار بیج کے حصول کیلئے فصل کی کاشت جولائی کے پہلے ہفتے میں اور چارہ کیلئے جولائی کے آخر تک مکمل کریں، لوبیاکی فصل کیلئے زرخیزمیرا زمین کا انتخاب کریں جس کھیت میں لوبیا کی فصل کاشت کرنی ہوں اس میں بارش کے بعد وتر آنے پر 2 سے 3 مرتبہ ہل چلاکر سہاگہ کی مدد سے اچھی طرح ہموار کرلیں، لوبیا کی تر قی دادہ اسکیم سی پی 1سی پی 2‘ سی پی 518 وائٹ سٹار اور نمبر2127کاشت کریں‘2127کے پودے چھوٹے قد کے پھول اور پھلیاں اگیتی پکتی ہے ‘پھلیاں کافی لمبی اور دانے کالے رنگ کے ہوتے ہیں۔