پھلوں اور سبزیوں کا چھلکا اتارنے سے کئی جراثیم سے بچاجاسکتاہے ، ماہرین صحت

اتوار 13 مئی 2018 14:20

قصور۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) برطانوی ماہرین صحت نے کہاہے کہ پھلوں اور سبزیوں کے چمکدار چھلکے دیکھ کر بغیردھوئے کھانا کئی بیماریوں کو دعوت دینے کے برابر ہیں۔

(جاری ہے)

کوئین میری یونیورسٹی کے ماہرین کی جدید تحقیق سے معلوم ہواہے کہ پھلوں اور سبزیوں کا چھلکا اتارنے سے قبل اگر دھویا جائے تو کئی جراثیم سے بچاجاسکتاہے ‘سیب ‘آڑو‘ خوبانی‘ تربوزاور آم وغیرہ جیسے پھلوں کو کھانے سے قبل لازماً پانی سے دھوئیں اس کیلئے صابن اور کیمیکلز نمامادوں کا استعمال قطعی نہ کریں‘پھلوں اورسبزیوں کے چمکدار چھلکے دیکھ کر بغیر دھوئے کھانا کئی بیماریوں کوجنم دیتاہے۔

ماہرین کیمطابق عام طورپرخشک میوہ جات بادام کو بغیر دھوئے چھلکے سمیت کھایاجاتاہے لیکن اب ہوشیاررہیں اور ایسادوبارہ کرنے سے گریز کریں کیونکہ ان میوہ جات کی ٹرانسپورٹیشن کے دوران اور فروخت کی جگہ پر ممکنہ طورپر جراثیم ہوتے ہیں لہذامیوہ جات کو دھوکرکھانے سے پیراسائیٹ (ایسے جاندار جو دوسروں سے خوراک حاصل کریں) سے محفوظ رہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :