کاشتکار خربوزے کی فصل پر پھل کی مکھی کاحملہ روکنے کیلئے فوری سپرے کریں،محکمہ زراعت

اتوار 13 مئی 2018 14:20

فیصل آباد۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) محکمہ زراعت نے ہدایت کی ہے کہ کاشتکار خربوزے کی فصل پر پھل کی مکھی کا حملہ روکنے کیلئے فوری سپرے کریں اور سپرے کے بعد 10 دن تک خربوزے کا پھل شاخ سے نہ توڑاجائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ موسم گرماکی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی خربوزے کی فصل پر پھل کی مکھی کے حملے کا شدید خدشہ پیداہوجاتاہے لہٰذا کاشتکا ر خربوزے کی فصل پر کڑی نظر رکھیں اور جونہی کوئی علامت ظاہرہو فوری طور پر زرعی ماہرین کی مشاورت سے فصل پر مناسب زہروں کا سپرے کیاجائے ۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار محکمہ زراعت کے توسیعی عملہ کی مشاورت کے بغیر زہروں کے سپرے سے گریز کریں تاکہ پھل کو زہروں کے نقصانات سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :