صوبہ بھر کے شہروں میں سستے رمضان بازار لگانے کیلئے انتظامات کل تک مکمل کرنے کی ہدایت

اتوار 13 مئی 2018 14:20

فیصل آباد۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) حکومت پنجاب نے ماہ صیام کی آمد اور متوقع طور پر 17 مئی سے رمضان کے آغازکے باعث فیصل آباد ڈدویژن سمیت صوبہ بھر کے تمام شہروں میں سستے رمضان بازار لگانے کیلئے تمام انتظامات کل15 مئی تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ ضلع فیصل آباد میں بھی 18 رمضان بازار لگانے کافیصلہ کیاگیاہے۔

فیصل آباد ڈویژنل انتظامیہ کے ذرائع نے بتایاکہ محکمہ تجارت و سرمایہ کاری پنجاب کی جانب سے باقاعدہ احکامات جاری کردیئے گئے ہیں ۔انہوںنے بتایاکہ ضلع فیصل آبادکی تمام تحصیلوں میں لگائے جانے والے رمضان بازاروں میں سینکڑوں فیئر پرائس شاپس ، ایگریکلچرل فیئر پرائس شاپس ، گرین چینلز ، لائیو سٹاک شاپس اور اوپن مارکیٹ فیئر پرائس شاپس شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ 1550 کے قریب ان پوائنٹس پر صارفین کو کھانے پینے کی تمام اشیاء بشمول سبزیوں ، پھلوں ، سستی چینی ، آٹے ، کولڈڈرنکس ، گھی، دالوں ،گرم مصالحہ جات ، کوکنگ آئل وغیرہ کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ انہوںنے بتایاکہ محکمہ خوراک ، مارکیٹ کمیٹی ، محکمہ زراعت ، بلدیا تی اور دیگر اداروں کو سستے رمضان بازاروں کے کامیاب انعقاد کیلئے خصوصی ذمہ داریاں سونپی جائیں گی تاکہ ماہ صیام کے دوران شہریوں کو بھرپور ریلیف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :