محکمہ زراعت نے کاشتکاروں میںآگاہی کیلئے فارمرز ڈے کا انعقاد شروع کر دیا

اتوار 13 مئی 2018 14:20

فیصل آباد۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) محکمہ زراعت نے صوبہ میںکپاس کی کاشت کے علاقوں میں وائٹ گولڈ پر سفید مکھی کا حملہ روکنے کیلئے محکمہ کے فیلڈ سٹاف کو متحرک کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں اور محکمہ زراعت توسیع سمیت پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول کے عملہ کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر کپاس کے کھیتوں کا معائنہ کریں اور مناسب حکمت عملی اختیار کرنے سمیت مو زوں زہروں کااستعمال کر کے سفید مکھی کو کنٹرول کیا جائے تاکہ فصل کو وائرس کے حملہ سے بچایا جا سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتا یا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں زمینداروں ، کاشتکاروں ، کسانو ں کو سفید مکھی کے کنٹرول کے بارے میں شعور پیدا اور آگاہی فراہم کرنے کیلئے تمام اضلاع میں وسیع پیمانے پر وال چاکنگ ، لٹریچر کی تقسیم اور فارمر ز ڈے کے انعقاد کا بھی سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ انہوںنے بتا یا کہ جو کاشتکار محکمہ زراعت کے مشورے کے بغیر غیر منظور شدہ اور نا مناسب سپرے کا غلط طریقہ سے استعمال کرتے ہیں اس سے کیڑوں کی تلفی ممکن نہیں ۔انہوںنے کہا کہ محکمہ زراعت کے عملے کی مشاورت سے زہروں کا استعمال کیا جائے تاکہ فصل کو کیڑوں مکوڑوں اور سفید مکھی کے حملہ سے بچایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :