ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا

اتوار 13 مئی 2018 14:20

لاہور۔13 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کا عالمی دن 17مئی کو منایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ورلڈ ٹیلی کام ڈے کے موقع پر انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ ، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی لمیٹڈ ، پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی اور بعض دیگر اداروں کے اشتراک سے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی جس میں دور حاضر میں ٹیلی کام کی اہمیت و افادیت اور دیگر متعلقہ امور کے بارے میں عوام الناس کو آگاہ کیا جائے گا۔ اس موقع پر سیمینارز، کانفرنسز، ورکشاپس و دیگر تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی ۔