اسپینش فٹ بال لیگ، ریال میڈرڈ نے سیلٹا ویگو کو 6-0 گولز سے ہرا دیا، گیرتھ بیلے کے 2 گولز

اتوار مئی 14:30

میڈرڈ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) اسپینش لا لیگا فٹ بال لیگ میں ریال میڈرڈ نے سیلٹا ویگو کلب کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6-0 گولز سے شکست دے دی۔

(جاری ہے)

اسپینش لالیگا کے سلسلے میں کھیلے گئے میچ میں ریال میڈرڈ نے انتہائی شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے سیلٹا ویگو کلب کو با آسانی 6-0 گولز سے شکست دے دی، اس فتح کے ساتھ ہی ریال میڈرڈ پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر آ گئی، فاتح ٹیم کی جانب سے گیرتھ بیلے نے 2 جبکہ ایسکو، حکیمی اور کروس نے ایک، ایک گول کیا۔

متعلقہ عنوان :