کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم نے ونی پیگ میں پہلے قائداعظم محمد علی جناح پارک کا افتتاح کیا، تقریب میں کینیڈا کی ارکان پارلیمنٹ ٹیری ڈوگائڈ اور اقراء خالدکی شرکت

اتوار مئی 15:00

اوٹاوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے ونی پیگ میں پہلے قائداعظم محمد علی جناح پارک کا افتتاح کردیا، پارک کی افتتاحی تقریب میں کینیڈا بھر سے سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔تقریب میںاپنے خطاب میں ہائی کمشنر نے کہا کہ اس کا کریڈٹ مینی ٹوبا میں پاکستانی نژاد کینیڈین متحرک کمیونٹی کو جاتا ہے جو شمالی امریکا میں پہلے پارک کو قائداعظم کے نام سے منسوب کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے لئے برصغیر کے مسلمانوں کے لئے علیحدہ ملک حاصل کرنے کے لئے ہمارے بانیوں کی قربانیوںکو خراج تحسین پیش کرنے کا لمحہ ہے۔ ہائی کمشنر طارق عظیم خان نے کہا کہ ونی پیگ کی برداری پاکستانی ثقافت کے فروٖغ اورمثبت تصور کو اجاگر کرنے کے لئے ثقافتی میلوں کا انعقاد کرتے ہیں اور یہ دونوں کمیونیٹیزکے درمیان مفاہمت کے فروٖٖٖغ کے لئے پل کا کام کرتے ہیں۔تقریب سے کینیڈا کی ارکان پارلیمان ٹیری ڈوگائڈ اور اقرا خالد نے بھی خطاب کیا اور پارک کو بانی پاکستان سے منسوب کئے جانے پر پر پاکستانی برادری کو مبارک باد دی۔