جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش ویمن ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ون ڈے (آج) کھیلا جائے گا، میزبان جنوبی افریقہ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل

اتوار 13 مئی 2018 15:00

کمبرلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ (آج) پیر کو کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

میزبان جنوبی افریقہ ویمن کو سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، جنوبی افریقہ ویمن نے بنگلہ دیش ویمن کو پہلے ون ڈے میں 106رنز سے شکست دی اور دوسرے ون ڈے میں 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ میزبان ٹیم نے تیسرا میچ 9 وکٹوں سے جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی جبکہ چوتھے میچ میں میزبان ٹیم نے 154 رنز سے کامیابی حاصل کی۔

مسلسل فتوحات کے بعد جنوبی افریقن کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ بنگلہ دیش ویمن کو آئندہ میچ میں بھی شکست دیکر سیریز کلین سوئپ کرنے کے خواہاں ہیں۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 14 مئی کو کھیلا جائے گا، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔