امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی سے قبل اسرائیل میں ہائی الرٹ

غزہ پٹی اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنے جنگجو فوجی یونٹوں کی تعداد دو گنا کر دی،ترجمان اسرائیلی فوج

اتوار 13 مئی 2018 15:00

تل ابیب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) اسرائیلی فوج نے بتایا ہے کہ وہ غزہ پٹی کے اطراف اور مقبوضہ مغربی کنارے میں اپنے جنگجو فوجی یونٹوں کی تعداد کو دو گنا کر دے گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس بات کا اعلان قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک اخباری بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

اس اقدام کا مقصد پیر کے روز امریکی سفارت خانے کے تل ابیب سے بیت المقدس منتقل ہونے کے موقع پر ممکنہ احتجاجی مظاہروں سے نمٹنا ہے۔

مذکورہ فیصلے میں مقبوضہ مشرقی بیت المقدس شامل نہیں ہے جہاں امن و امان کی ذمّے داری اسرائیلی پولیس کے پاس ہے۔فوجی ترجمان نے مزید بتایا کہ پولیس کے زیر انتظام سرحدی محافظین کے اہل کاروں کو امن برقرار رکھنے اور فوج کے مشن میں مدد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ ترجمان نے واضح کیا کہ شام کے مقبوضہ گولان کے علاقے میں کشیدگی کے باوجود وہاں تعینات اسرائیلی فورسز میں اضافے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :