رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میںعوام کوریلیف دینے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیںگے‘ڈپٹی کمشنر کوٹلی

اتوار 13 مئی 2018 15:00

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی کی زیرصدارت ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کااجلاس منعقدہوا۔اجلاس میںمرکزی صدرانجمن تاجران ملک محمدیعقوب،صدرپریس کلب زاہدآصف سلطان،سینئرصحافی طارق لون،ڈی ایس پی نسیم،سرفراز،اسسٹنٹ کمشنرراجہ نثاراحمدخان،ایڈمنسٹریٹربلدیہ سردارزاہدمحمودخان،مجسٹریٹ بلدیہ راجہ حمادجمیل،چیف آفیسربلدیہ ملک محمدنواز،لیاقت مغل ایڈووکیٹ،نصیرراٹھور،سماجی رہنمابابرمحمودمغل،سردارگلفرازخان کے علاوہ دیگرنے بھی شرکت کی۔

ڈپٹی کمشنرعبدالحمیدکیانی نے کہاکہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میںعوام کوریلیف دینے کے لیے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیںگے اورضلع کوٹلی میںپرائس کنٹرول کمیٹی کوفعال بنایاجائے گااجلاس میںاشیاء خردونوش کی قیمتوںکاجائزہ لینے کے بعدان کاازسرنوتعین کیاگیا۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت اورلائیو سٹاک کے آفیسران دودھ اوردہی کے نمونہ جات حاصل کرکے بازارمیںفروخت ہونے والے دودھ اوردہی کے معیارکوبہتربنائیںعبدالحمیدکیانی نے کہاکہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بازاروںاورمارکیٹوںمیںنرخ ناموںکی یومیہ سطح پرپڑتال کویقینی بنائیںضلع بھرمیںاشیاء خردونوش کی قیمتوںکواعتدال پررکھنے کے لیے انجمن تاجران کے عہدیداربھی اپناکرداراداکریں۔

متعلقہ عنوان :