ڈپٹی کمشنران لینڈ ریونیو خواجہ رضوان احمدمرحوم نہایت ہی قابل ،معاملہ فہیم ،درد دل رکھنے والے انسان دوست آفیسر تھے‘مقررین

اتوار 13 مئی 2018 15:00

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنران لینڈ ریونیو خواجہ رضوان احمدمرحوم انلینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے ایک نہایت ہی قابل ،معاملہ فہیم ،درد دل رکھنے والے انسان دوست آفیسر تھے جھنوں نے اپنی تھوڑی سے سروس میں محنت اور فرائض کی بجاآوری کرتے ہوئے وہ نام کمایا جو ان لینڈ ریونیو کے افسران کے لئے ہی نہیں بلکہ پوری ریاست کے لئے فخر کا مقام ہے انہوں نے اپنی سروس کے دوران محکمہ کو چار چاند لگائے اور ٹیکس جمع کرنے صارفین ٹیکس کی مشکلات کے حل کے دی جانے والی شاندار اور مثالی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وہ نہایت ہی نفیس ،خداترس ،حقوق العباد کا خیال رکھنے والے ،صلہ رحمی کی صلاحتیوں کے مالک عظیم انسان تھے انہیں مذہب سے دلی لگائو اوردیگر م علوم پر دسترس رکھتے تھے ۔

(جاری ہے)

ان کی وفات سے ان لینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ سمیت ریاست جموں وکشمیر کو ایک ہونہار قابل آفیسر کا بڑا نقصان پہنچا ہے جن کی کمی صدیوں پوری نہیں ہوگی اللہ تعالیٰ مرحوم کے سفر آخرت میں آسانیاں پیداکرئے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلی وارفع مقام عطا فرمائے۔

ان خیالات کا اظہار مقررین نے ان لینڈ ریونیو و کشمیر کونسل میرپورڈویژن کے زیراہتمام انلینڈ ریونیو میرپور کے ڈپٹی کمشنر خواجہ رضوان احمد (مرحوم) جن کا گزشتہ دنوں انتقال ہو گیا تھا کی وفات پر منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تعزیتی ریفرنس سے ایڈیشنل کمشنر انلینڈ ریونیوڈاکٹرسید فاروق جمیل،کمشنرمیرپور ڈیژن چوہدری محمد طیب ،رجسٹرار مسٹ انجینئر پروفیسر وارث جرال،مرحوم کے بھائی پروفیسر خواجہ ظفر بانڈے،ڈپٹی کمشنرانلینڈ ریونیومیرپور چوہدری محمود عالم ،ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو سید اصغر علی بخاری ،ڈپٹی کمشنر ان لینڈ ریونیو سید انصر علی،صدر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری غلام مرتضی ،اسسٹنٹ کمشنر تنویر خالد،عتیق الرحمان ،طارق ایوب کے علاوہ دیگر افراد نے بھی خطاب کیا۔

جبکہ تقریب میںیڈیشنل کمشنرانکم ٹیکس باصل صدیق، ایڈیشنل کمشنرانکم ٹیکس ڈاکٹرشازیہ حبیب،ڈی آئی جی پولیس سردار راشد نعیم ،ایس ایس پی سید ریاض حیدر بخاری ،آزاد کشمیر کے سابق ڈائریکٹر جنرل آڈٹ راجہ حلیم خان ،اکونٹس افسران راجہ لیاقت علی ،مختار علی بٹ،سینئر صحافی الطاف حمید رائو ،سید کامران عابد بخاری،شہزادہ اقبال ،ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محمدجاوید ملک کے علاوہ انلینڈ ریونیو میرپور،بھمبر ،کوٹلی کے افسران،مرحوم کے رشتہ دار اور سول سوسائٹی کے افراد کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

مقررین نے اپنے خطاب میں کہاکہ ڈپٹی کمشنر خواجہ رضوان احمد ایک ہونہار ،فرض شناس آفیسر تھے جو انسانیت کادرد دل رکھنے والے اور محبت کا مجسمہ تھے ان کے آفس میں جو بھی جاتا تھا ہمیشہ خوش ہو کر واپس آتا تھا ان جیسے انسان دوست آفیسر بہت کم سرکاری سروس میں پائے جاتے تھے وہ نہ صرف اچھے آفیسر تھے بلکہ ان کی سماجی شخصیت بھی تھے جن کی سماجی خدمات لائق تحسین ہیں ۔

دوست احباب اور رشتہ داروں کے ساتھ ہمیشہ بے تکلفی سے پیش آتے تھے ۔سینئر، جونیئر اور دوست احباب سے نہایت ہی مہذب انداز سے پیش آتے تھے چھوٹے بڑے کا احترام سمیت وہ واقعی انسانیت کا عملی نمونہ تھے جن پر ان کے خاندان سمیت محکمہ کو بھی فخر تھا ان کی کمی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور ان کے مشن کو دوسرے آفیسران اپنی زندگی کا مطمع نظر بنائیں ،مرحوم جن اعلی وارفع صفات کے مالک تھے ان کے صدقے اللہ تعالی ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے ۔

تعزیتی ریفرنس میں مقررین اور شرکاء نے ان کے اوصاف حمیدہ کے ہر پہلو پر روشنی ڈالی اور کئی افراد ان کی صفات بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگے ۔تعزیتی ریفرنس میںشرکاء کی ان سے جذباتی وابستگی کے پہلو نمایاں نظر آرہے تھے ہرکوئی ڈپٹی کمشنر خواجہ رضوان احمد کی تعریفوں کے گن گا رہاتھا جیسے ان کا اپنا خونی رشتہ جدا ہوا ہے ا ۔اس موقع پر مرحوم کے بڑے بھائی پروفیسر خواجہ ظفر بانڈے نے اپنے بھائی کے لئے نیک اور پر خلوص جذبات رکھنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ دکھ اور ٖغم کی اس گھڑی میںجس طرح محکمہ ان لینڈ ریونیو کے افسران اور ملازمین نے ہمارے خاندان کی حوصلہ افزائی کی ہے اس سے ہمیں حوصلہ اور صبر ملا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ موت ایک اٹل حقیقت ہے اس سے کوئی انکار نہیں کرسکتا ۔ہر ذی شے نے موت کا زائقہ چکھنا ہے یہ ہمارا ایمان ہے ،رضوان احمد اللہ کو پیارے ہوگے ۔ہم اس پر صبر ہی کرسکتے ہیں۔اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعا کروائی گی۔