پانی کی قلت خطرناک صورتحال زرعی و صنعتی پیداوار کیلئے خطرہ ہے، ملک سہیل

اتوار 13 مئی 2018 15:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مئی2018ء) فیڈریشن پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کے رہنما ملک سہیل نے کہا ہے کہ ملک میں پانی کی قلت خطرناک صورتحال اختیار کر گئی ہے جو زرعی و صنعتی پیداوار کیلئے خطرہ ہے۔

(جاری ہے)

زرعی شعبہ نہ صرف ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی اور سب سے زیادہ روزگار فراہم کرنے والا شعبہ ہے بلکہ برامدات بھی اس سے وابستہ ہے پانی کی کمی سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے جس کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے اقدامات کی ضرورت ہے۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے پانی کی کمی کی وجہ سے جہاں فصلیں اور دیہی آبادی متاثر ہو رہی ہے وہیں صوبوں کے مابین بھی کشمکش بڑھ رہی ہے جس کا حل آبی ذخائر کی تعمیر، موجودہ ڈیموں کی استعداد میں اضافے،پانی بچانے اور عوام میں آگہی پھیلانے میں مضمر ہے۔ انھوں نے کہا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے آم اور کیلے کی فصلیں بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :