نوازشریف دورِ جدید کا میرجعفر ہے، عمران خان کی ایک بار پھر سابق وزیر اعظم پر تنقید

نواز شریف محض چوری کے 300 ارب روپی بچانے کیلئے ریاست پاکستان کیخلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں،چیئر مین پی ٹی آئی

اتوار مئی 15:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے نواز شریف کو ایک بار پھر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف دورِجدید کا میرجعفرہے۔۔سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ میر جعفرنے ذاتی مفادات کیلئے انگریزوں سے ہاتھ ملایا اور نوازشریف دور جدید کا میر جعفر ہے جس نے ذاتی مفادات کیلئے انگریزوں سے ہاتھ ملایا کر قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑ دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نواز شریف محض چوری کے 300 ارب روپے، جو انہوں نے اپنے بیٹوں کی بیرون ملک کمپنیوں میں چھپا رکھے ہیں، بچانے کیلئے ریاست پاکستان کیخلاف مودی کی زبان بول رہے ہیں، محض چوری کے 300 ارب روپے بچانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنی سیاہ کاریاں بچانے کیلئے نواز شریف ادارے تباہ کرنے پرہی بضد ہیں،،نوازشریف پاکستان کے مستقبل کیساتھ کھلواڑ پراترآئے ہیں۔۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف ! قوم کو بتائو تم نے اپنے چار سالہ دورِ وزارت عظمیٰ کے دوران زبان کیوں نہیں کھولی اور کیوں کوئی کارروائی نہیں کی آج بھی تو تمہارا ہی ایک مہرہ وزیر اعظم ہے۔