رحیم یار خان ،ْ کار اور ٹرک کے درمیان تصادم ،ْ دو افراد جاں بحق ،ْ سات زخمی

اتوار 13 مئی 2018 15:30

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) خان پور رکن پور سے چاچڑاں روڈ پر ہیڈ حاجی پور میں کار اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دوافراد جاںبحق سات ا فراد شدید زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رکن پور کے رہائش پذیر ایک ہی خاندان کے بچوں سمیت 9لوگ شادی میں شرکت کیلئے قریبی گاؤں جارہے تھے کہ تیز رفتار ٹرک نے کار کو ٹکر ماردی جس سے دوافراد موقع پر جاں بحق اور سات شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو1122کی 2ایمبولینسیں خان پور اور میانوالی قریشیاں نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو میانوالی قریشیاں دیہی مرکز صحت میں منتقل کردیا جہاں ڈاکٹروں کے مطابق 3افراد کی حالت نازک ہے ذرائع کے مطابق واقعہ کے بعد ٹرک ڈرائیور فرارہورنے میں کامیاب ہوگیا ۔