موجودہ پارلیمنٹ نے اطلاعات تک رسائی قانون کی منظوری دی ،ْ وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب

جمہوریت متواتر دس سال پورے کرنے جا رہی ہے ،ْجولائی میں عام انتخابات منعقد ہوں گے ،ْالیکٹرانک میڈیا کے ناظرین کی توجہ اور پسند میں تبدیلی آ رہی ہے ،ْ سوشل میڈیا کی طاقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،ْوقت کے ساتھ ساتھ پاکستانی میڈیا مزید زمہ دار اور میچور ہو رہا ہے ،ْمیڈیا کو خود احتسابی کا عمل جاری رکھنا چاہیے ،ْجنوبی ایشیاء کا میڈیا خطے کے امن کیلئے کردار ادا کرے ،ْ مریم اورنگزیب کا انٹرنیشنل نیوز ایجنسیز کانفرنس سے خطاب

اتوار 13 مئی 2018 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) وزیر اطلاعات ونشریات مریم اور نگزیب نے کہاہے کہ موجودہ پارلیمنٹ نے اطلاعات تک رسائی قانون کی منظوری دی ،ْ جمہوریت متواتر دس سال پورے کرنے جا رہی ہے ،ْجولائی میں عام انتخابات منعقد ہوں گے ،ْالیکٹرانک میڈیا کے ناظرین کی توجہ اور پسند میں تبدیلی آ رہی ہے ،ْ سوشل میڈیا کی طاقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ،ْوقت کے ساتھ ساتھ پاکستانی میڈیا مزید زمہ دار اور میچور ہو رہا ہے ،ْمیڈیا کو خود احتسابی کا عمل جاری رکھنا چاہیے ،ْجنوبی ایشیاء کا میڈیا خطے کے امن کیلئے کردار ادا کرے۔

اتوار کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے انٹرنیشنل نیوز ایجنسیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کو بے شمار چیلنجز کا سامنا ہے ،ْمیڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے ،ْمیڈیا کا پالیسی اور قانون سازی میں اہم کردار ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اطلاعات نے کہا کہ گزشتہ پانچ برسوں میں پارلیمنٹ نے انتہائی فعال کردار ادا کیا ،ْ انہوںنے کہاکہ موجودہ پارلیمنٹ نے اطلاعات تک رسائی قانون کی منظوری دی ،ْملک میں جمہوریت متواتر دس سال پورے کرنے جا رہی ہے ،ْجولائی میں عام انتخابات منعقد ہوں گے انہوںنے کہاکہ پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کے ساتھ سوشل میڈیا بھی اہمیت اختیار کر چکا ہے ،ْ پارلیمنٹ مختلف اقسام کی قانون سازی کر رہی ہے ۔

انہوںنے کہاکہ چالیس برسوں میں پاکستان کو بے شمار چیلنجز درپیش رہے ،ْپاکستان کو دہشتگردی اور انتہاء پسندی کا سامنا رہا ،ْفنون لطیفہ اور ادب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی دہشتگردی سے متاثر ہوئے ،ْپاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مرکزی کردار ادا کیا انہوںنے کہاکہ پاکستان کی سرحدوں پر صورتحال کشیدہ ہے ،ْالیکٹرانک میڈیا کے ناظرین کی توجہ اور پسند میں تبدیلی آ رہی ہینیوز چینلز کے مقابلے میں انٹرٹینمنٹ چینلز کی ریٹنگ بڑھ رہی ہے ،ْوقت کے ساتھ ساتھ پاکستانی میڈیا مزید زمہ دار اور میچور ہو رہا ہے۔

مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان آنے کیلئے تمام انٹرنیشنل میڈیا سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں ۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ پاکستان میں میڈیا 17 سال سے بہت اہم رول ادا کر رہا ،ْجمہوریت اور میڈیا کا تعلق بہت اہم ہے ۔مریم اور نگزیب نے کہاکہ حکومت اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ رایٹ ٹو انفارمیشن بل پر موجود حکومت نے کام کیا جو پارلیمنٹ میں پیش کیا۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ پاکستان کے میڈیا 4 ستون کے طور پر کام کر رہا ہے ،ْسوشل میڈیا کی طاقت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔انہوںنے کہاکہ میڈیا کی ترقی کی70سال منا رہے ہیں ،ْمیڈیا پہلے سے زیادہ آزاد اور متحرک ہے اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں ،ْپاکستان میں سینکڑوں ٹی وی چینلز کام کر رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ جعلی اور جھوٹی خبروں کے چیلنج سے حکومت اور میڈیا نبرد آزما ہیں ،ْخبروں کے حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

مریم اورنگزیب نے کہاکہ کانفرنس کے ذریعے قیمتی آراء سے فائدہ اٹھا سکیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کو مختلف چیلنجز در پیش ہیں ،ْمسائل پر قابو پانے کیلئے میڈیا اپنا کردار ادا کرے۔ مریم اور نگزیب نے کہاکہ جنوبی ایشیاء کا میڈیا خطے کے امن کیلئے کردار ادا کرے