رمضان المبارک کی آمد سے قبل بازاروں میں رش، اشیا کی قیمتوں کو پًر لگ گئے

کوئٹہ میں مرغی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی ،ْ فی کلو چکن تین سو روپے میں فروخت ہوتی رہی

اتوار 13 مئی 2018 15:40

کوئٹہ /لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) رمضان المبارک کی آمد سے قبل اتوار بازاروں اور ڈپارٹمنٹل اسٹورز سے بڑے پیمانے پر خریداری عروج پر پہنچ گئی ،ْ مختلف شہروں میں اشیا خور و نوش کی قیمتوں کو بھی پًر لگ گئے۔ کوئٹہ میں مرغی کی قیمتوں میں کمی نہ آسکی اور فی کلو چکن کی قیمت 300 روپے برقرار رہی ،ْ بعض علاقوں میں مرغی 320 روپے میں بھی فروخت کی جاتی رہی ،ْ کوئٹہ میں بکرے کا گوشت 800 روپے فی کلو میں فروخت کیاگیا ،ْ اس کی سرکاری قیمت 650 روپے فی کلو مقرر تھا، اسی طرح گائے کے گوشت کی سرکاری قیمت 350 روپے ہے جو 440 روپے فی کلو تک میں فروخت ہوتا رہا ،ْشہر میں دود کی سرکاری قیمت فی لیٹر 86 اور دہی فی کلو 95 روپے تھی تاہم ایک لیٹر دودھ 95 سے 100 روپے میں فروخت کیا جاتا رہا ،ْ دہی کی فی کلو قیمت 110 روپے کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مارکیٹ ذرائع کے مطابق کوئٹہ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت میں 20 روپے کا اضافہ کردیا گیا جو 800 روپے میں فروخت ہورہا ہے ،ْ ٹماٹر کی فی کلو قیمت 10 روپے کے اضافے سے 30 سے بڑھ کر 40 روپے فی کلو ہوگئی۔آلو اور پیاز کی فی کلو قیمت میں 5 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد فی کلو قیمت 20 سے بڑھ کر 25 روپے ہوگئی ،ْ پیاز 25 سے بڑھ کر 30 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔

لاہور میں رمضان المبارک سے قبل اتوار بازاروں میں غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا ،ْدیسی لیموں 175 روپے کلو، پھول گوبھی 45، بھنڈی 65 اور ٹماٹر 20 روپے فی کلو میں فروخت ہوئے ،ْ پیاز 20، کریلا 35 اور بینگن کی فی کلو قیمت 27 روپے فروخت ہوتا رہا۔ اتوار بازاروں میں ایرانی کھجور 160 روپے، کیلا 100 روپے درجن، آڑو 140 روپے فی کلو، چھوٹا اور سبز سیب 80 روپے کلو، تربوز 20 روپے، لوکاٹھ 80 روپے کلو اور خربوزہ 20 سے 30 روپے کلو میں دستیاب تھی۔لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا جو 270 سے 290 روپے فی کلو میں مارکیٹ میں دستیاب تھی۔