چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا نیلم میں پل ٹوٹنے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار

راجہ محمد ظفرالحق کی حکومت اور مقامی انتظامیہ کو حادثہ کے شکار ہونے والوں کے لواحقین سے ہر ممکن تعاون کی بھی ہدایت

اتوار 13 مئی 2018 15:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) چیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی نے وادی نیلم میں پل ٹوٹنے کے نتیجے میں ہونے والے حادثے اور قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔ محمدصادق سنجرانی نے حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہوے مرحومین کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے انتظامہ اور حکومت کو زخمیوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا،سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق اور قائد حزب اختلاف سینیٹر شیری رحمان نے بھی وادی نیلم حادثے پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اور جاں بحق ہونیوالے افراد سے دلی تعزیت کی ہے۔راجہ محمد ظفرالحق نے حکومت اور مقامی انتظامیہ کو حادثہ کے شکار ہونے والوں کے لواحقین سے ہر ممکن تعاون کی بھی ہدایت کی ہے۔