نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ،مجموعی سیاسی صورتحال ،آئندہ کے لائحہ عمل بارے غور کیا گیا

عوامی رابطہ مہم ، نگران سیٹ اپ اور خصوصاً جنوبی پنجاب کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ،رہنمائوں نے پارٹی قائد کو تجاویز بھی دیں

اتوار 13 مئی 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی رہنمائوں کا غیر رسمی مشاورتی اجلاس ہوا میں مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے غور کیا گیا ۔ رائیونڈ جاتی امراء میں ہونے والے اجلاس میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید ،حمزہ شہباز، اویس لغاری سمیت جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خصوصاً جنوبی پنجاب کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا ۔ اجلاس میں کہا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جنوبی پنجاب کی ترقی اور عوام کی فلاح کیلئے متعدد منصوبے مکمل کئے ہیں ۔ جنوبی پنجاب صوبے کے نام پر سیاست کرنے والوں کے عزائم سے سب آگاہ ہیں۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران عوامی رابطہ مہم ، نگران سیٹ اپ اور آئندہ کے لائحہ عمل بارے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ رہنمائوںنے پارٹی قیادت کو اپنی تجاویز سے بھی آگاہ کیا ۔