Live Updates

عمران خان نے ثابت کر دیا وہ الطاف حسین پارٹ ٹو ہیں‘ مولابخش چانڈیو

خود کو قومی لیڈر کہنے والے کی تقریر میں سے شروع ہو کر نفرت پر ختم ہوتی ہے‘ سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی

اتوار 13 مئی 2018 15:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مولانا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ عمران خان نے ثابت کر دیا کہ وہ الطاف حسین پارٹ ٹو ہیں، دو ،دو گھنٹے تقریر کرنے والے لیڈر کے پاس منشور اور نہ ہی کوئی وژن ہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ بانی متحدہ نے تین دہائیوں تک سندھ کو نفرت کی آگ میں جلایا، عمران خان بھی بانی متحدہ کی طرح نفرت کی سیاست کرنے کراچی آئے۔

عمران خان نے لسانیت کی بنیاد پر تقسیم کی سازش کی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ خود کو قومی لیڈر کہنے والے کی تقریر میں سے شروع ہو کر نفرت پر ختم ہوتی ہے ،عمران خان کی تقریر میں ’’میں کرکٹر کیسے بنا‘‘سے زیادہ کچھ نہیں ہوتا ۔ سینیٹر مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ عمران خان مت بھولیں کہ ان کے پاس پانچ سال سے ایک صوبے میں حکومت ہے، نام نہاد لیڈر قوم کو بتائیں خیبرپختونخواہ میں کتنے ہسپتال، یونیورسٹیز اور سکول بنائے۔ انہوںنے کہا کہ نئے الطاف حسین نے حکیم سعید گرائونڈ میں 12 مئی دہرانے کی کوشش کی۔چیئرمن بلاول کی دانشمندی اور بردباری نے شہر کا امن قائم رکھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات