مئی کا پہلا ہفتہ ، ماہ رمضان سے قبل مہنگائی کی شرح میں اضافہ

اتوار مئی 15:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2018ء) رواں ماہ مئی کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.31اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اعشاریئے میں 0.17فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔۔پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق11مئی کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زندہ مرغی، آلو، کیلے، ویجی ٹیبل گھی، دال ماش، دال مسور ، سرخ مرچ ،گڑ، ایل پی جی ،بیف، مٹن، باسمتی چاول، خوردنی تیل،، کپڑے، چائے، سمیت 15 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ۔

(جاری ہے)

ٹماٹر، پیاز، لہسن، گندم،آٹا ، انڈے، چینی، دال مونگ، چنے کی دال سمیت نو اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول،، ہائی اسپیڈ ڈیزل،، مٹی کاتیل، بجلی کے نرخ، گیس نرخ، نمک، اری چاول، مسٹرڈ آئل، تازہ دودھ ، دھی ،ملک پاڈر، صابن سمیت 29 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا،۔ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزار آمدنی، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.24، 0.28 ،0.33 اور0.36 فیصداضافہ ریکارڈ کیا گیا۔